اسحاق ڈار آر فور اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے

استنبول: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، جہاں وہ آر فور اور آر فور پلس اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جیہاد ارگینے اور پاکستانی سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
آر فور اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ آر فور پلس اجلاس میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، جبکہ اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔











