رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

ٹرائی سیریز: عرفات منہاس کی 6 وکٹیں، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرا دیا

ٹرائی سیریز: عرفات منہاس کی 6 وکٹیں، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرا دیا
فائل فوٹو: کرکٹر عرفات منہاس — تصویر: بشکریہ thecricketpaper.com

راولپنڈی: پاکستان نے ہوم ٹرائی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے راہ ہموار کر لی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔

پاکستانی بیٹنگ

حسن نواز نے 74 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ عرفات منہاس نے 59، فہیم اشرف نے 39، سعد بیگ نے 35، بابر اعظم نے 34، سلمان علی آغا نے 16 اور صائم ایوب نے 8 رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی 10 اور حارث رؤف 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نسیم شاہ ایک رن بنا سکے جبکہ فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 اور گس اٹکنسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی اننگز

303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹام بینٹن 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بین ڈکٹ نے 45، جو روٹ نے 33، سیم کرن نے 27، ول جیکس نے 19 اور جورڈن کاکس نے 18 رنز بنائے۔

گس اٹکنسن 7، ہیری بروک 5 اور جیمی اوورٹن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، عادل رشید صفر پر پویلین لوٹے جبکہ سونی بیکر ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

عرفات منہاس نے جادوئی بولنگ کرتے ہوئے محض 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ حارث رؤف نے دو اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ لی۔

عرفات منہاس کو بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹرائی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔