رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

اسلام آباد میں دوسری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز، 21 ممالک کے 250 کھلاڑی شریک

اسلام آباد میں دوسری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز، 21 ممالک کے 250 کھلاڑی شریک
فائل فوٹو: پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد — تصویر: بشکریہ www.sports.gov.pk

اسلام آباد: معرکہ حق دوسری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اور ورلڈ ماسٹرز گراں پری 2026 کا آغاز منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔

تقریب میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں، آفیشلز، معزز مہمانوں اور شائقین نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی کا خطاب

تقریب کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ کرن عمران ڈار تھیں۔ انہوں نے شریک ممالک کے وفود کا خیرمقدم کیا اور پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان ترک کو بین الاقوامی مقابلے کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

کرن عمران ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کا خیرمقدم کرتا ہے، اس نوعیت کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے محنت، لگن اور کھیلوں کی طاقت پر یقین ضروری ہے کیونکہ کھیل مختلف ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے بھارتی وفد کو خصوصی طور پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ مہمان کھلاڑی پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے اور خوشگوار یادیں لے کر وطن واپس جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے ممالک کے درمیان فاصلے کم کرنے، باہمی ہم آہنگی بڑھانے اور عوامی روابط مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

منتظمین کے تاثرات

سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین احمد وانی نے شریک وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیمپئن شپ مختلف ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماسٹرز ویٹ لفٹرز اپنی طاقت، عزم اور تجربے سے ثابت کرتے ہیں کہ فٹنس، نظم و ضبط اور کھیلوں سے وابستگی زندگی بھر برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان ترک نے کہا کہ چیمپئن شپ کا انعقاد وسیع منصوبہ بندی، باہمی تعاون اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اسے پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ سے بین الاقوامی روابط مضبوط ہوں گے اور نوجوان نسل میں ویٹ لفٹنگ اور جسمانی فٹنس کے فروغ میں مدد ملے گی۔

پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ چیمپئن شپ میں 21 ممالک کے تقریباً 250 ماسٹرز ویٹ لفٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے 25 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔