رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:13مغرب 17:50عشا 19:11
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ایران کا امریکا کو دوبارہ فوجی کارروائی سے خبردار، عباس عراقچی کا بیانایران پر حملہ کل ہو سکتا ہے، ایران کے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا: ٹرمپامریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ، عراق سفر سے گریز کی ہدایت میں توسیعایران: امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری، عراقچیعراق میں ایرانی کرد گروپ کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، امریکا کا شہریوں کو سفر سے گریز کا انتباہاو آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمتوزیراعظم شہباز شریف کا دو سال میں 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلانقومی اسمبلی کا رواں اجلاس 30 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا، اہم بلز منظور ہوں گےقلعہ سیف اللہ میں کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک: ضیا اللہ لانگوگورنر کی نوشہرہ میں پرویز خٹک سے ملاقات، وفاق کے ساتھ مسائل کے حل پر باتاسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش ہونی چاہیے: ایرانی صدر پزشکیانشاہد رند: گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا

او آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمت

او آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمت
فائل فوٹو: او آئی سی کا صدر دفتر جدہ — تصویر: بشکریہ english.aawsat.com

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل اسماعیل بن شیخ احمد نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف، جدہ اور دیگر مقامات پر حوثیوں کے مبینہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

انہوں نے اسلامی مقدس مقامات کی بے حرمتی کی بھی مذمت کی اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میدانِ عرفات کے قریب وادی مغمس کو نشانہ بنانا اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ حوثی عناصر مقدس مقامات کے احترام اور عام شہریوں کے تحفظ کو اہمیت نہیں دے رہے۔

اسماعیل بن شیخ احمد نے کہا کہ اسلامی مقدس مقامات پر حملے پوری مسلم امہ کے جذبات پر حملہ ہیں۔ مسلم دنیا کو اس صورتحال میں مضبوط اور ذمہ دارانہ موقف اختیار کرنا ہوگا تاکہ شدت پسند عناصر کی کارروائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسلامی مقدس مقامات پر حملوں کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں اور ان کارروائیوں کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنایا جائے۔

سیکرٹری جنرل نے مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مقدس مقامات کے احترام، شہریوں کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔