زمبابوے کے خلاف میچ میں غصے کا اظہار، آئی سی سی نے بھارتی ویمن کرکٹر شفالی ورما کی سرزنش کر دی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن کرکٹر شفالی ورما کی سرزنش کی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق شفالی ورما نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے 12ویں اوور میں کیچ ڈراپ کرنے پر غصے میں گیند زمین پر ماری تھی۔
آئی سی سی نے شفالی ورما کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔











