رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

پاکستان اور پرتگال تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر متفق، ڈپلومیٹک پاسپورٹ ویزا معاہدہ طے

پاکستان اور پرتگال تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر متفق، ڈپلومیٹک پاسپورٹ ویزا معاہدہ طے

اسلام آباد: پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارتی حجم میں اضافے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرتگال کو ایک اہم دوطرفہ شراکت دار کی حیثیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان موجودہ تجارتی حجم دونوں ممالک کی حقیقی اقتصادی صلاحیت کے مقابلے میں کم ہے، جس میں اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے پرتگال کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور عالمی سطح پر جاری اہم پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ بزنس فورم کے قیام پر کام کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ویزے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط ہوئے۔

ان کے مطابق پرتگال کے وزیر زراعت اور میری ٹائم امور بھی پاکستان کا دورہ کریں گے، جس سے زراعت، سمندری معیشت اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

پاؤلو رینجل نے کہا کہ عالمی سیاست میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ 19 سال بعد وزارتی سطح پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کا کردار کلیدی ہے اور غزہ کی حمایت میں پاکستان کا کردار مثالی ہے۔

اسحاق ڈار نے خطے اور عالمی صورتِ حال، فلسطین، جموں و کشمیر اور افغانستان کے معاملات پر پاکستان کا مؤقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

موضوعات:
اشتہار