رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کشیدگی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس مؤخر

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کشیدگی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس مؤخر
فائل فوٹو: سینیٹ آف پاکستان کی عمارت — تصویر: بشکریہ www.radio.gov.pk

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پارلیمانی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی طلبی بھی تعطل کا شکار ہو گئی، اور حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کی مشاورت بھی بے نتیجہ رہی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی ہے، جبکہ نئی تاریخوں کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس 16 نومبر اور سینیٹ کا اجلاس 23 نومبر کو بلانے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔ خیبرپختونخوا سے متعلق آرڈیننسز کے اجراء کے لیے دونوں ایوانوں کے اجلاس مؤخر کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیز فائر پر عملدرآمد کے بعد اجلاس بلانے کی نئی سمری ارسال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں رواں ہفتے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلائے جانے کا بھی کوئی امکان نہیں۔

اشتہار