رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:45ظہر 12:21عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کی کویت پر ڈرون حملے کی مذمت، زخمی پاکستانی کو مکمل معاونت کی یقین دہانییمن کے ساحل کے قریب مال بردار جہاز ہائی جیک، سعودی عرب کا دو حوثی میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ40 لاکھ روپے تاوان: ایس ایچ او اور ٹرینی سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے باہروزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تیانگ گونگ پر موجود پاکستانی خلا باز سے براہِ راست گفتگوقاضی فاؤنڈیشن مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں آج سے شروعاسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتسازگار انجینئرنگ کی پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، ٹینک 500 کی قیمت 38 لاکھ کمآئی ایل ٹی20: بابر اعظم پھر ناکام، ڈیزرٹ وائپرز سپر اوور میں شکست کھا گئےتربت میں دو کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاکاسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں، بھارت کو کلین سویپ شکستبجلی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ: 3.04 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا میں سماعت

تیویز کے الوداعی میچ میں لیونل میسی کی شرکت کی تصدیق، رونالڈو کی شمولیت کا امکان

تیویز کے الوداعی میچ میں لیونل میسی کی شرکت کی تصدیق، رونالڈو کی شمولیت کا امکان
فائل فوٹو: بیونس آئرس کا لا بومبونیرا اسٹیڈیم — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے سابق اسٹار فٹبالر کارلوس تیویز کے الوداعی میچ میں لیونل میسی کی شرکت کی تصدیق ہو گئی، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ نمائشی میچ 20 دسمبر کو بیونس آئرس کے معروف لا بومبونیرا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جسے اپاچیز لاسٹ ڈانس کا نام دیا گیا ہے۔

42 سالہ کارلوس تیویز نے 2022 میں اپنے آبائی کلب بوکا جونیئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فٹبال کو خیرباد کہا تھا۔ وہ ارجنٹائن کی قومی ٹیم میں میسی کے ساتھ کھیل چکے ہیں، جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں رونالڈو کے ساتھ بھی وقت گزار چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر پرتگالی اسٹار رونالڈو نے شرکت کی دعوت قبول کر لی تو فٹبال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میسی اور رونالڈو ایک ہی ٹیم کی جانب سے کھیلتے دکھائی دیں گے، جو کئی برسوں سے ایک دوسرے کے بڑے حریف رہے ہیں۔ تاہم سعودی کلب النصر کی مصروفیات کے باعث رونالڈو کی شرکت کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

میچ میں اٹلی کے سابق گول کیپر جان لوئیجی بوفون، خوان رومان ریکلمے، ریو فرڈینینڈ، سرخیو آگوئرو، مارٹن پالرمو اور گیبریل باتیستوتا سمیت دیگر نامور فٹبالرز بھی شرکت کریں گے۔ روبرٹو مانچینی اور کارلوس بیانکی دونوں ٹیموں کی کوچنگ کریں گے۔

موضوعات:
اشتہار