رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

ایران کا امریکی بحری ناکہ بندی کو جارحیت قرار، دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کا اعلان

ایران کا امریکی بحری ناکہ بندی کو جارحیت قرار، دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کا اعلان
فائل فوٹو: ایران کا امریکی ناکہ بندی پر ردعمل — تصویر: بشکریہ middleeastmonitor.com

تہران، واشنگٹن: ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئے بحران کو جنم دے دیا ہے۔ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی سلامتی اور عالمی تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی کو فوجی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز کہا کہ تہران امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کو برداشت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔

ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت معمول پر لانے کے لیے امریکا کو فوجی کارروائیاں روکنا، بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔

تیل کی عالمی منڈی پر اثرات

یمن کے ایران نواز حوثی گروپ نے سعودی عرب کے شہر رابغ میں واقع آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم سعودی حکام کی جانب سے حملے کے نقصانات کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رائٹرز کے مطابق خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے قریب تجارتی جہازوں پر حملوں کی اطلاعات نے عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔ پیر کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 91.97 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 82.92 ڈالر فی بیرل رہی۔

اگر آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے تو ایشیا، یورپ اور دیگر خطوں کو تیل کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس سے عالمی سطح پر مہنگائی، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

موضوعات:
اشتہار