رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
مارکیٹ
KSE-100178,061▼0.03%KMI-30257,591▲0.09%ڈالر276.39روپےیورو302.91روپےپاؤنڈ362.12روپےریال73.70روپےدرہم75.26روپےسونا فی تولہ369,760روپےسونا3,568$/اونسچاندی41.24$/اونسبٹ کوائن60,726$▲0.44%

کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا، قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر

کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل سستا، قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر
فائل فوٹو: خام تیل کے ذخائر اور رسد — تصویر: بشکریہ bloomberg.com

واشنگٹن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمتیں تقریباً تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

تیل کی رسد میں اضافے کے امکانات اور عالمی منڈی میں ممکنہ اضافی سپلائی نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور بحری جہازوں کی آمدورفت کو لاحق خطرات کے اثرات کو کم کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 66 سینٹ یعنی 0.7 فیصد کمی کے بعد 88 ڈالر 71 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ اس سے قبل برینٹ کی قیمت 31 اگست کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 60 سینٹ یعنی 0.8 فیصد گر کر 79 ڈالر 57 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔ کاروباری سیشن کے دوران اس کی قیمت 26 اگست کے بعد کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

ڈی بی ایس بینک کے شعبہ توانائی کے سربراہ سوورو سرکار کے مطابق حالیہ دنوں میں برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بڑی حد تک ختم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باوجود رسد کی صورتحال نسبتاً بہتر ہے، جبکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور بحری نقل و حمل میں رکاوٹوں کے ساتھ مستقبل میں تیل کی ممکنہ اضافی رسد کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سپلائی بڑھنے کے امکانات نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے، اگرچہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی بدستور تیل کی ترسیل کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

اشتہار