رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت، شہباز شریف

خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خسارے اور غیر فعال سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں اور املاک کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری، قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے اور معاشی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو تاخیر کا سبب نہ بننے دیا جائے بلکہ ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سرکاری ملکیتی اداروں اور املاک کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں نجکاری کمیشن کے زیرِ عمل سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق مختلف منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری سے قومی وسائل کو عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل میں شامل کرنے کے لیے مزید خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بھی نشاندہی کی جائے۔

اجلاس کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، جن میں آئیسکو، لیسکو، گیپکو اور دیگر ادارے شامل ہیں، کی نجکاری کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ نجکاری کے تمام جاری منصوبے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا کردار

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی تھری اے) سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اصلاحاتی پالیسی کے تحت اتھارٹی کو نجکاری کمیشن میں ضم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ اصلاحات کے بعد اتھارٹی کا کردار مشاورتی نوعیت سے تبدیل ہو کر منصوبوں پر عمل درآمد کا ہو جائے گا۔

اس وقت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی مجموعی طور پر ایک ہزار 352 ارب روپے مالیت کے 15 منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں ایم 6، ایم 13، ایم 10، گرو نانک ایکسپریس وے، قصر ناز اور کراچی انڈسٹریل پارک شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے تمام مراحل میں تیزی لائی جائے اور کسی بھی قانونی یا انتظامی رکاوٹ کو منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر کا باعث نہ بننے دیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ سرکاری اداروں کے مالی خسارے میں کمی اور قومی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

موضوعات:
اشتہار