رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
مارکیٹ
KSE-100178,061▼0.03%KMI-30257,591▲0.09%ڈالر276.39روپےیورو302.91روپےپاؤنڈ362.12روپےریال73.70روپےدرہم75.26روپےسونا فی تولہ369,760روپےسونا3,568$/اونسچاندی41.24$/اونسبٹ کوائن60,726$▲0.44%

ٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملک

ٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملک
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Exterior of a Pakistani tax authority office, representing tax collection — تصویر: بشکریہ geo.tv

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹیکس وصول کرکے حکومت کو جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منگل کو مصطفی محمود کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا، جس میں پیٹرولیم اینڈ کلائمیٹ سپورٹ لیوی ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔

معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ عوام سے وصول ٹیکس اگلے روز سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہوتا ہے، ٹیکس کی رقم جمع نہ کرانے پر کوئی عذر قابل قبول نہیں۔ کسی کو بچانے یا نشانہ بنانے کی بات نہیں، قانون سازی مقصود ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ لائسنس منسوخی، جرمانہ اور قید تینوں سزائیں بیک وقت ہوں گی۔ اگر تینوں سزائیں ایک ساتھ رکھنی ہیں تو قانون میں کوئی مسئلہ نہیں، قانون سازی کے لیے ارکانِ پارلیمنٹ نے ووٹ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے وصول شدہ ٹیکس حکومت کے پاس جمع کرانا لازم ہے، قانون میں سخت سزاؤں کی بجائے معاملہ واضح ہونا چاہیے۔ قانون میں نوے روز کی مہلت دینے کی تجویز دی گئی ہے، نوے روز بعد عدم ادائیگی پر ڈیفالٹ کی نشاندہی ہوگی۔ قانون کی منظوری کے بعد قواعد میں ضروری ترمیم کی جائے۔

سید نوید قمر نے کہا کہ قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرکے فوری پیش کیا جائے۔ لائسنس منسوخی کا طریقہ کار قواعد میں واضح ہونا چاہیے، تین سال قید کی سزا میں ذمہ دار شخص کی نشاندہی ضروری ہے۔

کمپنی کے سی ای او کو ذمہ دار ٹھہرانے کا معیار واضح کیا جائے، کسی بے گناہ ڈائریکٹر کو جیل بھیجنا مناسب نہیں ہوگا۔ قانون میں واضح کیا جائے کہ ٹیکس جمع کرانے کا ذمہ دار کون ہوگا، کمپنی خود نامزد کرے کہ ذمہ دار کون ہے، اور ذمہ داری کا تعین کیے بغیر قید کی سزا نہ دی جائے۔

اشتہار