محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، پی ایس ایل 12 کے انتظامات پر تبادلہ خیال

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن اور صوبے میں کرکٹ کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پی ایس ایل کے 12ویں ایڈیشن کے انتظامات اور اس حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا میں کرکٹ کی ترقی، نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے اور صوبے بھر میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے پر بھی خصوصی گفتگو ہوئی۔
اشتہار











