ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: سری لنکا نے پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا

عجمان: آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے سپر سکس مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ 4 رنز سے جیت لیا۔
عجمان میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے امیشا دلانی نے 38 گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی ام ہانی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے 36 جبکہ طوبیٰ حسن نے 24 رنز بنائے۔
تسمیہ رباب نے 11 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 23 رنز بنائے۔
سری لنکا کی ستیہ سندیپنی نے 29 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سگندیکا کماری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اشتہار











