رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° جزوی بادل 18° / 10°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ میں COP31 کانفرنس ہال پہنچے، اردوان اور گوتریس کا استقبال

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ میں COP31 کانفرنس ہال پہنچے، اردوان اور گوتریس کا استقبال
فائل فوٹو: وزیراعظم شہباز شریف، انطالیہ — تصویر: بشکریہ arabnews.pk

انطالیہ (ترکیہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس COP31 میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔

کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت پاکستان کے ماحولیاتی چیلنجز، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور عالمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔

COP31 کانفرنس ہال پہنچنے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو میں شرکت کی۔ انہوں نے مختلف عالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ کیا۔

اشتہار