رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 23° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور

بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاس

بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں کو مؤثر، فعال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ 4-11-2026 — Officials and police officers sit around a conference table in a meeting room during the Balochistan Safe City Authority review meeting.

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مراسلے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کو مستحکم بنانے اور اسے ضروری ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سیکیورٹی مانیٹرنگ میں تعاون

بلوچستان اور پنجاب کی سیف سٹی اتھارٹیز کے درمیان جوائنٹ وینچر کے تحت سیکیورٹی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، تکنیکی معاونت اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے جاری منصوبوں اور پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ڈی جی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بلوچستان کے عملے کی تربیت، استعداد کار میں اضافے اور جدید تکنیکی معاونت فراہم کرے گی تاکہ صوبے میں سیف سٹی منصوبوں کو مؤثر انداز میں فعال بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے محض نگرانی کا نظام نہیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جدید سیکیورٹی انفراسٹرکچر کی بنیاد ہیں۔

بلوچستان میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر سیکیورٹی مانیٹرنگ ناگزیر ہے۔ جدید نگرانی کے نظام سے جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے، مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فوری ردعمل کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے کے 9 شہروں میں جاری سیف سٹی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکیورٹی مانیٹرنگ کو مؤثر بنا کر جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے اور وہ سیف سٹی منصوبوں پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بلوچستان سیف سٹی منصوبوں میں تعاون اور معاونت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون اور تجربات کا تبادلہ عوامی تحفظ کے مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے اجلاس کو بتایا کہ سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل سے 9 شہروں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکیورٹی مانیٹرنگ کا نظام قائم ہوگا، جس سے جرائم کی روک تھام، مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ممکن ہوگا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی محمد اشفاق، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ عمران زرکون، سیکرٹری خزانہ جہانگیر خان، سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار