شمالی ڈیرہ بگٹی: پولیو مہم کے تیسرے روز کا جائزہ اجلاس، ڈپٹی کمشنر ریاض احمد داوڑ کی صدارت

ڈیرہ بگٹی: شمالی ڈیرہ بگٹی انسدادِ پولیو مہم (SNID نومبر 2026ء) کے تیسرے روز کی ایوننگ ریویو میٹنگ ڈپٹی کمشنر ریاض احمد داوڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جبکہ ڈاکٹر وکیل شیرانی نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس کی کارروائی
اجلاس میں ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوہِ سلیمان ڈاکٹر مہر دین کھیتران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسلم بزدار، این ایس ٹی او پی آفیسر ڈاکٹر گل بگٹی، ڈی پی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ہارون بگٹی (بذریعہ ویڈیو لنک)، ڈی ایس وی مرزا علی، یو سی ایم اوز اور مانیٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔
اس موقع پر یو سی ایم اوز نے مہم کے انتظامی اعداد و شمار پیش کیے، جبکہ مانیٹرز نے فیلڈ میں درپیش مسائل، ٹیموں کی کارکردگی اور بہتری کے لیے تجاویز سے آگاہ کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











