رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 23° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور

قلات: ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کا ارباب ٹرمینل کا دورہ، مسافروں کی سہولیات کا جائزہ

قلات: ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری کا ارباب ٹرمینل کا دورہ، مسافروں کی سہولیات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے قلات کے علاقے نیواڈہ میں قائم کردہ ارباب ٹرمینل کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹرمینل میں مسافروں کی آسانی کے لیے فراہم کی گئی بنیادی اور جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور مسافروں کو باعزت، محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ارباب ٹرمینل کا قیام اور اس میں مرد و خواتین کے لیے علیحدہ ویٹنگ رومز کی دستیابی ایک قابلِ تحسین اور عوام دوست اقدام ہے۔ ایسے فلاحی منصوبے علاقے کی ترقی اور مسافروں کو درپیش مشکلات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے ایسے تمام مثبت اقدامات کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔

علاقے کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ارباب ٹرمینل کی فعالی کے لیے ڈپٹی کمشنر قلات کی دلچسپی اور ارباب میر احمد دہوار کی کاوشوں کو بے حد سراہا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار