رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 21° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا

پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اوور 40 ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اوور 40 ورلڈ کپ جیت لیا

گیانا: پاکستان نے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو ایک وکٹ سے مات دے کر گیانا میں منعقدہ آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ گریک ہنٹ 103، اسٹیف پولنس 70 اور گلین بیٹی کیٹو 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، فرید الدین نے 4 اور وسیم علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان ٹیم نے 44.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ طارق محمود 41، عدنان اکمل 83، جاوید منصور 62، وسیم علی 22 اور فرید الدین 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

کپتان جنید خلیل نینی تال والا نے وننگ شارٹ کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی۔ جیمی پانیلی نے 4 اور بریٹن ایڈوڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے پول میچز میں کریبین، بھارت، نیوزی لینڈ اور امریکا جبکہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

اشتہار