رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور

تربت: جامعہ تربت کے طلبہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تعلیمی دورہ

تربت: جامعہ تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے بائیو کیمسٹری پروگرام کے طلبہ نے کورس سپروائزر ضمیرہ واحد اور جیئند بلوچ کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت کا تعلیمی دورہ کیا۔ طلبہ نے کلینیکل تشخیصی لیبارٹری میں کام کے طریقۂ کار کا عملی مشاہدہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں، بشمول یورینالیسس، ہیماٹولوجی، سیرولوجی اور کلینیکل کیمسٹری کا معائنہ کیا۔

لیبارٹری کا عملی مشاہدہ

اس دوران طلبہ نے جدید لیبارٹری آلات کا مشاہدہ کیا اور خودکار کیمسٹری اینالائزرز کے طریقۂ کار سے آگاہی حاصل کی۔ انہیں سی بی سی، بلڈ گلوکوز اور گردوں کے ٹیسٹ سمیت بنیادی بائیو کیمیکل معائنوں کے بارے میں عملی معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

دورے کے اختتام پر شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر ارشاد معیار نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وحید بلیدی اور ان کی طبی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کے تعاون کی بدولت طلبہ کو کلینیکل تشخیص اور لیبارٹری کے روزمرہ امور کا عملی تجربہ حاصل ہوا۔

وائس چانسلر کا بیان

جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے اس دورے کے انعقاد پر شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے کلاس روم میں پڑھائے جانے والے تھیوریٹیکل علم کو لیبارٹری کے عملی تجربے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ تربت تحقیقی اداروں اور صنعتی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ طلبہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارتوں سے لیس کیا جا سکے۔

اشتہار