رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور

استا محمد: 42 زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی منتقلی پر ضلعی کمیٹی کا اجلاس

استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حکومتی پروگرام پر عملدرآمد کے لیے ضلعی عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضلع استا محمد میں موجود 42 سبسڈائزڈ زرعی ٹیوب ویلز کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استا محمد ماریہ شمعون، زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندگان عبدالرحیم رند اور حاکم علی جمالی، ایگزیکٹو انجینئر کیسکو نصیرآباد عبدالحمید بگٹی اور ایس ڈی او کیسکو استا محمد محمد حسن گولہ نے شرکت کی۔

ٹیوب ویلز کی جانچ پڑتال اور معاوضہ

اس موقع پر ٹیوب ویلز کی رجسٹریشن، متعلقہ زمینداروں کی اہلیت، ملکیتی ریکارڈ، ضروری دستاویزات اور حکومتی پالیسی کے تحت مقرر کردہ دیگر ضابطہ جاتی تقاضوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ متعلقہ زمینداروں کو حکومتی پالیسی کے مطابق معاوضے کی ادائیگی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام کیسز کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔ دستاویزات اور ضروری کوائف کی تصدیق کے بعد سفارشات مرتب کر کے متعلقہ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی تاکہ اہل زمینداروں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق معاوضے کی ادائیگی ممکن بنائی جا سکے۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے پروگرام سے متعلق اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں، جنہیں اجلاس میں زیرِ غور لایا گیا۔ کیسکو حکام نے ٹیوب ویلز کی تفصیلات، رجسٹریشن اور متعلقہ تکنیکی و انتظامی امور کے حوالے سے معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

شفافیت اور رابطے پر زور

ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے خطاب میں کہا کہ حکومتِ بلوچستان کا زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا پروگرام توانائی کے موثر استعمال، بجلی کے اخراجات میں کمی اور زرعی شعبے کو درپیش مسائل کے حل کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد کے دوران شفافیت، میرٹ اور حکومتی پالیسی پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ کیسز کی جانچ پڑتال، دستاویزات کی تصدیق اور دیگر ضروری کارروائی مقررہ طریقہ کار کے مطابق بروقت مکمل کی جائے۔

اس سلسلے میں کیسکو حکام، ضلعی انتظامیہ اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے درمیان موثر رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ پروگرام کے ثمرات حقیقی اور اہل مستحقین تک پہنچ سکیں۔

اشتہار