رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ریجنل ڈائریکٹر محتسب علی رضا مگسی کی سربراہی میں کھلی کچہری

نصیرآباد: ریجنل ڈائریکٹر محتسب علی رضا مگسی کی سربراہی میں کھلی کچہری
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان سعادت اللہ خان بازئی کے احکامات کی روشنی میں ریجنل ڈائریکٹر محتسب نصیرآباد ڈویژن علی رضا مگسی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال ڈیرہ مراد جمالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالجلیل سرپرہ، اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز جمالی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم خان ڈومکی، ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ فرید احمد رند سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔

شہریوں کی شکایات

کھلی کچہری میں شہریوں نے تعلیم، لوکل گورنمنٹ اور یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی، لال شاہ قبرستان کی اراضی پر مبینہ قبضے، اسلامی ریلیف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے گھروں کی عدم تعمیر، جمعہ خان میموریل ہسپتال کی غیر فعالیت، تاجروں کو درپیش مسائل، نئے بس اڈے پر منتقلی کے حوالے سے خدشات اور گیس پائپ لائن کے ادھورے منصوبوں سمیت مختلف عوامی مسائل سے متعلق تحریری اور زبانی طور پر شکایات پیش کیں۔

شہریوں نے متعلقہ محکموں کی توجہ ان مسائل کے حل کی جانب مبذول کرائی۔

ریجنل ڈائریکٹر کا خطاب

ریجنل ڈائریکٹر محتسب نصیرآباد ڈویژن علی رضا مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور شہریوں کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے پیش کی گئی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی اور متعلقہ محکموں کے حکام کو عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں، عوام کے لیے دستیاب رہیں اور شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر فعال محکموں اور فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ سرکاری امور میں بہتری، شفافیت اور عوامی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔

نصیر آباد: ریجنل ڈائریکٹر محتسب علی رضا مگسی منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر رہے ہیں
نصیر آباد: ریجنل ڈائریکٹر محتسب علی رضا مگسی منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر رہے ہیں
نصیر آباد: ریجنل ڈائریکٹر محتسب علی رضا مگسی کو سائل کھلی کچہری میں اپنے مسائل کے متعلق تحریری طور پر آگاہی فراہم کر رہا ہے
نصیر آباد: ریجنل ڈائریکٹر محتسب علی رضا مگسی کو سائل کھلی کچہری میں اپنے مسائل کے متعلق تحریری طور پر آگاہی فراہم کر رہا ہے
نصیر آباد: ریجنل ڈائریکٹر محتسب علی رضا مگسی کو سائل کھلی کچہری میں اپنے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے
نصیر آباد: ریجنل ڈائریکٹر محتسب علی رضا مگسی کو سائل کھلی کچہری میں اپنے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار