رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور

کوئٹہ: صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کا یومِ سیاہ کشمیر پر بیان

کوئٹہ: بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر یومِ سیاہ منانے کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرنا ہے۔

میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے کشمیری عوام کے حقوق کو پامال کیا۔ اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منا کر ہم دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شروع دن سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حامی رہی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اشتہار