رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشت گردوں کی صلاحیت بڑھا رہا ہے: رپورٹ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشت گردوں کی صلاحیت بڑھا رہا ہے: رپورٹ
فائل فوٹو: افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ — تصویر: بشکریہ defenseone.com

واشنگٹن:

امریکی جریدے رئیل کلیئر ڈیفنس نے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحے، دہشت گردی اور پاکستان کی سلامتی پر تفصیلی جائزہ رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انخلا کے 5 سال بعد امریکی ساختہ ہتھیار پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 7 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا امریکی فوجی سازوسامان طالبان رجیم کے اقتدار میں آنے کے وقت موجود تھا۔ افغانستان میں 3 لاکھ سے زائد ہتھیار، 40 ہزار سے زائد فوجی گاڑیاں اور 78 طیارے امریکی انخلا کے بعد اسلحے کے ذخیرے کا حصہ رہے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے فتن الخوارج کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ فتن الخوارج کو فراہم کیے جانے والے جدید ہتھیاروں میں ایم 24 اسنائپر رائفلز، ٹیلی اسکوپ سے لیس ایم 4 رائفلز اور تھرمل سائٹس سے لیس ایم 16 رائفلز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جدید ہتھیاروں کی دستیابی دہشت گرد تنظیموں کی عملی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے۔ طالبان کمانڈرز اور بلیک مارکیٹ کے ذریعے اسلحہ دہشت گردوں کو منتقل ہو رہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں سے برآمد 63 ہتھیاروں کے سیریل نمبرز سے ان کا امریکی اسلحہ سپلائرز سے تعلق ثابت ہو چکا ہے۔