آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون تباہ کرنے اور ایک کا کنٹرول حاصل کرنے کا ایرانی دعویٰ

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں 14واں جدید ایم کیو ون ڈرون فضائی دفاعی نظام سے تباہ کر دیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز کے مغربی حصے میں ایک امریکی جاسوس ڈرون ایم کیو-170 کا کنٹرول حاصل کر کے اسے بغیر کسی نقصان کے زمین پر اتار لیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ کے الیکٹرانک وار فیئر یونٹ نے امریکی ڈرون کا سراغ لگانے کے بعد اس کے رہنمائی اور کنٹرول سسٹم پر قبضہ کر لیا۔
ایرانی حکام کے مطابق ڈرون کا مقصد خلیج فارس کے ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز میں ایران کے فضائی دفاعی نظام کی نشاندہی کرنا تھا۔
پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ ڈرون سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے خلیج فارس کے جنوبی ساحل پر واقع ایک ملک سے پرواز کی تھی۔
اس سے قبل پاسداران انقلاب کی فضائی فورس نے آبنائے ہرمز میں ایک جدید امریکی ایم کیو-1 ڈرون کو نئے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔











