شیر افضل مروت: وفاق کے پاس دو آپشن ہیں، سہیل آفریدی نااہل ہوں یا علی امین کی حکومت بنے

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وفاق کے پاس دو آپشن ہیں، سہیل آفریدی کو نااہل کروایا جائے یا پھر علی امین گنڈاپور کی حکومت بنے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی حکومت سے پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج کو شاید توسیع نہ مل سکے، کے پی اسمبلی دو ماہ بعد بحال ہو جائے گی۔ ان کے مطابق گورنر راج سے پیدا ہونے والے معاملات ن لیگ کے کھاتے میں پڑیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا نے ہمیشہ سیاست میں پریشر گروپ کا کردار ادا کیا ہے، اپنا مقصد نکالنے کے بعد وہ کسی کے ساتھی نہیں رہتے۔











