وزیراعظم شہباز شریف دسمبر میں روس کا دورہ کریں گے، تیاریوں کا آغاز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دسمبر میں بڑے تجارتی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کریں گے، جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں دورۂ روس کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا۔
وزیراعظم ماسکو میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔











