احسن خان کی گلوکاری: ثانیہ سعید کے ساتھ ڈرامے کا ساؤنڈ ٹریک وائرل

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے ذریعے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران احسن خان نے اداکارہ ثانیہ سعید کے ساتھ ڈرامے ’آپ کی عزت‘ کا مقبول اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ’جب تو یاد آئے گا‘ گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اس اوریجنل ٹریک کا اصل ورژن معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے، جب کہ اس کے بول حسن بادشاہ نے لکھے ہیں۔
اداکار کی لائیو پرفارمنس سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی آواز اور گلوکاری کی صلاحیتوں پر مختلف تبصرے کرنے لگے۔ ایک صارف نے اداکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے گانا بہت خوبصورتی سے گایا، جب کہ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ واقعی احسن خان کی اپنی آواز ہے۔
موضوعات:پاکستانی شوبز











