رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 22° / 11°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:47عشا 19:08
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمعایران کشیدگی کے خدشات: برینٹ خام تیل 116 ڈالر سے اوپر، چھ ماہ کی بلند ترین سطحایران پر حملہ بہترین فیصلوں میں سے ایک، دوبارہ ضرورت پڑی تو یقینا کروں گا: ٹرمپپاکستان کا تائیوانی ائیر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپسپنجاب میں چھوٹے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلاننوشکی گرلز کالج حملہ: دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزمخالق آباد کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ، مسافر محفوظنیتن یاہو کی جماعت کا عرب جماعتوں پر انتخابی دھاندلی کا الزام، تحقیقات کا مطالبہالیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کو بلدیاتی انتخابی عمل سے الگ رکھنے کا فیصلہخواجہ آصف کا فضل الرحمٰن کو جواب: تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ زیر بحث نہیں تھااحسن خان کی گلوکاری: ثانیہ سعید کے ساتھ ڈرامے کا ساؤنڈ ٹریک وائرلڈرامے مٹی دے باوے کا مشہور منظر بھارتی کریئیٹر کی ویڈیو میں دہرایا گیا

حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئیں، دمام، ریاض اور جدہ میں فنکاروں کی محفلیں

حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئیں، دمام، ریاض اور جدہ میں فنکاروں کی محفلیں
فائل فوٹو: گلوکارہ حمیرا ارشد — تصویر: بشکریہ tulipsproductions.com

جدہ: پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد سعودی عرب پہنچ گئی ہیں، جہاں دمام، ریاض اور جدہ میں پاکستانی فنکاروں کے موسیقی اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

دمام پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محبت انہیں سعودی عرب لے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن سے گہری محبت رکھتے ہیں اور ہمیشہ پاکستان سے اپنا تعلق برقرار رکھتے ہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والا ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے، اس لیے سب کو اپنے اچھے کردار، مثبت رویے اور ذمہ دارانہ طرز عمل سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا تاثر پیش کرنا چاہیے اور ملک کا نام روشن کرنا چاہیے۔

پاکبان کے زیر اہتمام سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان پروگراموں میں حمیرا ارشد، ذیشان روکھڑی اور دیگر پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ان تقریبات کا مقصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن کی موسیقی اور ثقافت سے جوڑنا اور انہیں تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔