رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 23° / 11°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:47عشا 19:08
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ٹاپ 5 بیٹرز میں پاکستانی شامل نہیں، بابراعظم نویں نمبر پر چلے گئےاٹھائیسویں ترمیم کا مسودہ تیار نہیں ہوا، تمام جماعتوں سے مشاورت ہوگی: اعظم نذیر تارڑگندم کی دستیابی اور درآمدی منصوبہ بندی پر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رکھنے کی ہدایتچین دوستی ہاکی سیریز: پاکستان جونیئر ٹیم نے گوانگ ڈونگ کو 5-2 سے ہرا دیاکیپ ٹاؤن ٹیسٹ: اسٹارک کی 72 رنز کے عوض 6 وکٹیں، جنوبی افریقا 329 پر آؤٹوزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی سفیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیالخیبرپختونخوا میں گورنر راج چھ ماہ بعد ختم ہوگا، امن بحال ہونے تک ایمرجنسی رہے گی: طارق فضل چوہدریریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاریمحمد احمد: پہلی ٹیلی فلم پر پابندی نے کیریئر کا رخ بدل دیاگلوبل لیزر رن: سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈمیز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریبمیری کوم: ان کی بائیوپک میں جدوجہد کا صرف 10 فیصد دکھایا گیاحارث رؤف کو 20 فیصد اور انگلینڈ کو 15 فیصد جرمانہ

ٹائیگر شروف فائرنگ کیس: ملزمان نے عمران ہاشمی کے گھر کی ریکی کا منصوبہ بنایا

ٹائیگر شروف فائرنگ کیس: ملزمان نے عمران ہاشمی کے گھر کی ریکی کا منصوبہ بنایا
فائل فوٹو: اداکار ٹائیگر شروف — تصویر: بشکریہ olympics.com

نئی دہلی: بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں اداکار عمران ہاشمی کی رہائش گاہ کا بھی سراغ لگانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان نے عمران ہاشمی کے گھر کی ریکی کا منصوبہ بنایا، تاہم وہ درست مقام تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ ممبئی کرائم برانچ اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تحقیقاتی حکام کو شبہ ہے کہ گروہ کے مختلف ارکان کو الگ الگ ذمے داریاں سونپی گئی تھیں، جن میں مقامات کی نشاندہی اور اسلحے کا انتظام شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق کنال نامی شخص نے مبینہ طور پر بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر سے اسلحہ فراہم کرنے کا انتظام کیا تھا۔

تحقیقات میں رادھا اور ببیتا نامی 2 خواتین کی نقل و حرکت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جو مبینہ طور پر 15 اکتوبر کو ممبئی پہنچی تھیں اور دادر ایسٹ کے ایک گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا تھا۔ مبینہ حملہ آور ریحان نے ان خواتین سے اسلحہ حاصل کیا، جس کے بعد وہ 18 اکتوبر کو دہلی روانہ ہو گئیں۔

پولیس خواتین کے موبائل فونز کے ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انہوں نے دیگر معروف شخصیات سے متعلق مقامات کا دورہ کیا تھا اور وہاں سے حاصل کردہ معلومات ملزمان کے ساتھ شیئر کی گئی تھیں یا نہیں۔

تحقیقات کے دوران ہوٹلوں میں کمرے بک کرانے کے لیے مبینہ طور پر جعلی آدھار کارڈز، فرضی ناموں اور جعلی دستخطوں کے استعمال کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ہوٹلوں کا ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہیں۔

حکام ملزمان کے موبائل فونز سے ملنے والے واٹس ایپ پیغامات اور آڈیو ریکارڈنگز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیس ملزمان کے انفرادی کردار اور ممکنہ سہولت کاری یا مالی معاونت فراہم کرنے والے دیگر افراد کی شناخت کی کوشش بھی کر رہی ہے۔

تحقیقات میں دیگر ممکنہ حملوں سے روابط کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔