خالق آباد کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ، مسافر محفوظ

نصیرآباد: پولیس ذرائع کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ نوتال کی حدود میں خالق آباد کے قریب جعفر ایکسپریس ٹرین پر فائرنگ اور راکٹ فائر کرنے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے ٹرین پر دو راکٹ فائر کیے گئے، جبکہ فائرنگ بھی کی گئی۔ خالق آباد کے قریب ٹرین کی مشرقی جانب تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے سے راکٹ فائر کیے گئے۔
راکٹ حملے اور فائرنگ کے باوجود ٹرین میں سوار مسافر اور ٹرین محفوظ رہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
موضوعات:نصیرآباد











