قومی اسمبلی اجلاس کا 64 نکاتی ایجنڈا جاری، 19 نئے قوانین کی منظوری شامل

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کا 64 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 19 نئے قوانین کی منظوری شامل کی گئی ہے۔
ایجنڈے کے مطابق فیکٹریز ترمیمی بل 2025، اینٹی ریپ انویسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ترمیمی بل 2024، ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2025 اور قومی سلامتی کونسل ترمیمی بل 2025 کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
اسی طرح اسلام آباد تحدید کرایہ ترمیمی بل 2025 اور قومی شاہرات ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ تنخواہوں کی ادائیگی ترمیمی بل 2025، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025، پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اسلام آباد بزرگ شہری ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی شامل ہے۔
قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2025، قانون شہادت ترمیمی بل 2025 اور پاکستان ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے میں رکھی گئی ہے۔
موضوعات:قومی اسمبلی











