پانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ پانی ہماری ریڈ لائن ہے اور پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی۔
مالدیپ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا بھارتی فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ معاہدوں پر عملدرآمد تمام ملکوں کی ذمے داری ہے۔











