عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت نے مرحوم اینکر عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، تاہم مدعیہ کے وکیل کے اعتراض پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
دانیہ شاہ کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا۔
موضوعات:کراچی











