سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے۔
ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مذاکرات شروع ہوئے تھے اور ہمیں کافی امید تھی کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران جو چوتھا ڈرافٹ تیار ہوا اس کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی سے لینا تھی۔ ان کے بقول معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے۔
طارق فضل کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کے حوالے سے خبریں میڈیا پر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ محمود اچکزئی نے کہا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات میں ملاقات کا ٹائم فریم اور ایک مستند حل موجود تھا۔ چیزیں اس وقت حل ہو جاتیں تو شاید معاملات اب مختلف ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفے دیتی ہے تو 40 ارکان استعفے نہیں دیں گے۔











