پی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی داوڑ کنڈی، جمال احسن نیازی اور میاں غوث محمد کو پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔
تینوں ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 9 گرفتار ارکان میں سے 5 کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے۔
پارلیمنٹ لاجز میں تینوں ارکان کی رہائش گاہوں کو سب جیل قرار دیا جا چکا ہے۔











