رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: پی پی ایچ آئی کی ”صحت دہلیز“ ایپ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ ممکن، ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسول

بارکھان: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت عوام کو صحت کی سہولیات کی آسان اور موثر فراہمی کے لیے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹیٹیوٹ (پی پی ایچ آئی) بلوچستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی موبائل ایپلیکیشن ”صحت دہلیز“ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بارکھان غلام رسول نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایپلیکیشن کا بنیادی مقصد عوام، بالخصوص دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے طبی سہولیات تک رسائی آسان بنانا ہے۔

ایپ کے ذریعے شہری ویڈیو کال پر ڈاکٹر سے طبی مشورہ حاصل کرنے اور صحت سے متعلق اپنا ریکارڈ محفوظ رکھنے جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت دہلیز ایپ ڈیجیٹل صحت کی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے ضلع بارکھان کے شہریوں کو طبی مسائل کی صورت میں ابتدائی رہنمائی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سہولت کے ذریعے عوام کو گھر بیٹھے طبی مشورے کی فراہمی اور صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسول نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صحت دہلیز ایپ سے استفادہ کریں اور ایپ کے استعمال سے متعلق رہنمائی کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

رابطہ اور ڈاؤن لوڈ

ایپ ڈاون لوڈ کرنے کا لنک: https://play.google.com/store/apps/details?id=org.pphib.sehatdehleez

رابطہ برائے رہنمائی: 0333-7111770 (واٹس ایپ / کال)

حکومتِ بلوچستان کا عزم: عوام کو صحت کی بہتر سہولیات، ہر دہلیز تک۔