کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا کلی شابو میں ادارہ برائے خصوصی بچوں کا دورہ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے ادارہ برائے خصوصی بچوں، کلی شابو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خصوصی بچوں سے ملاقات کی، ان سے ان کے انداز میں بات چیت کی اور ان کی مختلف صلاحیتوں اور سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز سمیت ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ادارے کے پرنسپل اور جنرل سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، تعلیمی سرگرمیوں اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے ادارے کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچے خصوصی توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور اس کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ بچوں کو بہتر تعلیمی و تربیتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











