ہائی کورٹ آف بلوچستان: اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کا تحریری امتحان ملتوی
کوئٹہ: رجسٹرار ہائی کورٹ آف بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ آف بلوچستان میں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کی آسامی کے لیے تحریری امتحان میں شرکت کے خواہشمند تمام امیدواران کو بذریعہ ہٰذا مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 29 اکتوبر 2026ء کو منعقد ہونے والا تحریری امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔
امتحان کے التوا کا فیصلہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، جو ہائی کورٹ کی عمارت میں منعقد ہونے ہیں، اور ان کے پیشِ نظر درپیش سیکیورٹی کے ممکنہ خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
تحریری امتحان کی نئی تاریخ سے تمام امیدواران کو مناسب وقت پر مطلع کر دیا جائے گا۔
تمام متعلقہ امیدواران سے گزارش ہے کہ اس اعلان کو نوٹ فرما لیں۔
اشتہار











