رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
روس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰگوادر: عوامی حلقوں کا ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات اور بھرتیوں کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اور مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہبارکھان: پی پی ایچ آئی کی ”صحت دہلیز“ ایپ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ ممکن، ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسولسیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کا کوئٹہ کے بی اے مال میں محکمے کے آگاہی اسٹال کا دورہزیارت ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت بابِ زیارت، اسکولوں، سڑکوں اور واٹر سپلائی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاریکوئٹہ: چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، ماحولیاتی نمونے منفیکوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا کلی شابو میں ادارہ برائے خصوصی بچوں کا دورہبارکھان: ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہ

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے خلیل جارج کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے اقلیتی رہنماؤں کی ملاقات

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے خلیل جارج کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے اقلیتی رہنماؤں کی ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کوئٹہ شہر کے مختلف اقلیتی علاقوں کے علاقائی عہدیداران اور رہنماؤں نے ملاقات کی اور انہیں امریکہ کے کامیاب دورے اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ میں شرکت اور خطاب پر مبارکباد پیش کی۔

گورنر جعفر خان مندوخیل نے دورۂ امریکہ کے بعد وطن واپسی پر استقبال اور مبارکباد دینے پر اقلیتی برادری کے نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ سے خطاب پاکستان اور بلوچستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب ہو یا امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات، ہر موقع پر پاکستان اور بلوچستان کی نمائندگی کرنا اور اپنے نوجوانوں کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ ان مواقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی اور عزت افزائی ملی۔

«ہم سب پاکستانی ہیں»

گورنر بلوچستان نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے دلوں میں اپنے ملک اور عوام کے لیے بے پناہ محبت اور وابستگی موجود ہے۔ انہوں نے ٹیکساس، ہیوسٹن اور لاس اینجلس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تجارت اور کاروبار سے وابستہ ہے اور وہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہمارا تعلق بلاشبہ مختلف قوموں، مذاہب اور علاقوں سے ہو سکتا ہے، لیکن ہم سب پاکستانی ہیں۔ آئینِ پاکستان کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور ہمیں باہمی اتحاد، احترام اور یکجہتی کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں اقلیتی رہنماؤں اور نمائندوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ اب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ متحد ہو کر عوام کی خدمت کریں اور ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محمد خان لہڑی نے کہا کہ اقلیت ہوں یا اکثریت، ہم سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں۔ کرسچین بھی ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادریوں کا کردار قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے بھی گورنر بلوچستان کو دورۂ امریکہ کی کامیابی اور عالمی فورم پر پاکستان و بلوچستان کی مؤثر نمائندگی پر مبارکباد پیش کی۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں یوتھ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ میں گورنر بلوچستان کی شرکت اور خطاب ہم سب کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مسیحی اور ہندو برادری کی جانب سے گورنر بلوچستان کو ان کے کامیاب دورۂ امریکہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور عالمی فورم پر پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کی آواز مؤثر انداز میں پیش کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

ملاقات کے اختتام پر مسلم لیگ ن کی صوبائی رہنما ثناء انتظار نے گورنر بلوچستان کو گلدستہ پیش کیا جبکہ دیگر نمائندوں نے انہیں ہار پہنائے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مختلف علاقائی اقلیتی یونٹوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد ملاقات کر رہا ہے
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مختلف علاقائی اقلیتی یونٹوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد ملاقات کر رہا ہے
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا پاکستان مسلم لیگ ن کی مختلف علاقائی اقلیتی یونٹوں کے نمائندوں کے ساتھ گروپ فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا پاکستان مسلم لیگ ن کی مختلف علاقائی اقلیتی یونٹوں کے نمائندوں کے ساتھ گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان