گوادر میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، طلبہ و شہریوں کی شرکت، کشمیری عوام سے یکجہتی

گوادر: ملک بھر کی طرح ساحلی شہر گوادر میں بھی صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی، جس میں طلبہ، شہریوں اور مختلف سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
ریلی سید ہاشمی چوک سے شروع ہو کر میرین ڈرائیو پر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کے کشمیر میں داخلے اور قبضے کے بعد سے کشمیری عوام مشکلات اور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سال یومِ سیاہ منا کر عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کراتا ہے۔
انہوں نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔


تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











