رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور

گوادر: لواحقین کوٹہ کے تحت 24 امیدواروں کو محکمہ تعلیم میں تقرری کے آرڈرز

گوادر: لواحقین کوٹہ کے تحت 24 امیدواروں کو محکمہ تعلیم میں تقرری کے آرڈرز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے محکمہ تعلیم ضلع گوادر میں لواحقین کوٹہ کے تحت تعینات ہونے والے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 24 مرد و خواتین میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے۔

اس پیش رفت کے ساتھ ضلع گوادر صوبے کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں لواحقین کوٹہ کے تحت بھرتیوں کے بعد امیدواروں کو تقرری کے آرڈرز حوالے کیے گئے ہیں۔

یہ اقدام صوبائی حکومت کی لواحقین کوٹہ پالیسی پر عمل درآمد اور مرحوم سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو روزگار کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی کوششوں سے اس عمل کی تکمیل کے نتیجے میں 24 مستحق خاندانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، جس سے ان کے معاشی استحکام اور مالی مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے نئے تعینات ہونے والے ملازمین کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ضلع میں تعلیمی معیار کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے کی ترقی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

لواحقین کوٹہ کے تحت تقرریاں ایسے خاندانوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہیں جن کے کفیل سرکاری ملازمت کے دوران انتقال کر گئے۔ اس اقدام سے متاثرہ خاندانوں کو معاشی سہارا فراہم کرنے اور ان کے اہلِ خانہ کو باعزت روزگار کے مواقع دینے میں مدد ملے گی۔

تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین بلوچ سمیت یونیسف کے ضلعی مینجر عادل نودزئی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران اور دیگر معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ و دیگر لواحقین کوٹہ کے تحت تقرری کے آرڈرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ و دیگر لواحقین کوٹہ کے تحت تقرری کے آرڈرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
گوادر ضلعی آفیسر ایجوکیشن وہاب مجید و دیگر محکمہ تعلیم میں لواحقین کوٹہ کے تحت تعینات ہونے والے امیدواروں میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کر رہے ہیں۔
گوادر ضلعی آفیسر ایجوکیشن وہاب مجید و دیگر محکمہ تعلیم میں لواحقین کوٹہ کے تحت تعینات ہونے والے امیدواروں میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کر رہے ہیں۔
گوادر ڈپٹی افیسر ایجوکیشن محمد حسن و دیگر محکمہ تعلیم میں لواحقین کوٹہ کے تحت تعینات ہونے والے امیدواروں میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کر رہے ہیں۔
گوادر ڈپٹی افیسر ایجوکیشن محمد حسن و دیگر محکمہ تعلیم میں لواحقین کوٹہ کے تحت تعینات ہونے والے امیدواروں میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کر رہے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار