پسنی: گورنمنٹ ہائی اسکول مستانی ریک میں یومِ سیاہ کشمیر پر طلبہ کی تقاریر

پسنی: صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ ہائی اسکول مستانی ریک بازار پسنی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں طلبہ نے تقاریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
تقریب کا مقصد طلبہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا اور کشمیری عوام کی جدوجہد سے روشناس کرانا تھا۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











