رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا، سلمان علی آغا کی سنچری

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا، سلمان علی آغا کی سنچری

راولپنڈی: پاکستان نے تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 305 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 48.1 اوورز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی بیٹنگ

سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107 رنز کی سنچری اسکور کی۔ بابر اعظم 45، سعد بیگ 39 اور حسن نواز 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان 16، عرفات منہاس 18، صائم ایوب 7 اور فہیم اشرف 6 رنز بنا سکے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی اننگز

306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے مزاحمت کی، تاہم پاکستانی بولرز نے اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو ہدف تک پہنچنے سے روک دیا۔

رتنائیکے نے 79 اور جانیتھ لیانگے نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کامندو مینڈس 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ داسن شناکا نے 28 رنز اسکور کیے۔

اوشکا فرنینڈو اور کوشال مینڈس 18، اسیتھا فرنینڈو 7، سہان آراچیکے 3، ایشان ملنگا 2 اور کولمباگے ایک رن بنا سکے، جبکہ مدوشانکا ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ عرفات منہاس اور صائم ایوب کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے تین ملکی ون ڈے سیریز میں اپنے سفر کا آغاز فتح سے کیا اور پہلے ہی میچ میں دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔