رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں نومبر کی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی زیرِ صدارت پولیو کے مکمل خاتمے اور آئندہ ماہ نومبر میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب اللہ پندرانی سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

مہم کی تیاریوں کا جائزہ

محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مہم کے سلسلے میں اب تک کیے گئے انتظامات، تیاریوں اور پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ٹیموں کی تشکیل، تربیتی مراحل، مائیکرو پلاننگ، حساس علاقوں کی نشاندہی، بچوں کے ہدف کے تعین، ویکسین کی دستیابی اور کولڈ چین سسٹم سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔ خصوصاً دور دراز علاقوں، دیہی آبادیوں اور ان مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں گزشتہ مہمات کے دوران بچوں کو قطرے پلانے میں مشکلات پیش آئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مؤثر مانیٹرنگ اور نگرانی کا نظام قائم کیا جائے، ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی گنجائش نہ چھوڑی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس اہم قومی فریضے کی ادائیگی کے لیے تمام اداروں کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ہر گھرانے کو پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے اور عوامی تعاون کے ذریعے مہم کے مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

اشتہار