رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 22° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کی قیادت

موسیٰ خیل: ملک بھر کی طرح ضلع موسیٰ خیل میں بھی 27 اکتوبر کو “یومِ سیاہ کشمیر” کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ایک پروقار اور شاندار ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک نے کی۔

ریلی میں شرکاء

ریلی میں ایس پی پولیس کلیم اللہ کاکڑ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، قبائلی عمائدین، سکول کے طلباء اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں، جبکہ ہاتھوں میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم لہرا رہے تھے۔

ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ کمپلیکس موڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور غیور بھائیوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کا خطاب

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت ملنے تک پاکستان اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

ریلی کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی، کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی، اور ملکِ پاکستان کی سلامتی، بقا اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اشتہار