لسبیلہ: اقصیٰ میروانی کی FAO ایوارڈ کامیابی، کمشنر سائرہ عطا سے ملاقات
لسبیلہ: بلوچستان کے دور افتادہ ضلع آواران سے تعلق رکھنے والی اقصیٰ میروانی نے اقوامِ متحدہ کے ادارے (FAO) کا باوقار “100 Women Heroes Award 2026” جیت کر عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
اٹلی کے شہر روم میں یہ تاریخی اعزاز حاصل کرنے کے بعد جب وہ وطن واپس لوٹیں تو انہوں نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا سے خصوصی ملاقات کی۔ کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے اقصیٰ میروانی کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچستان کی تمام نوجوان لڑکیوں کے لیے عزم، محنت اور کامیابی کی ایک روشن اور حوصلہ افزا مثال ہے۔











