قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا ایمرجنسی کی توثیق کی قرارداد پیش، وزیراعظم بھی ایوان میں پہنچے

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کے لیے قرارداد پیش کر دی گئی۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔
اجلاس کی کارروائی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں پہنچے، جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے مصافحہ کیا۔











