رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی ضروری: سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی مسلسل تیسرے روز کھلی کچہری، مسائل کے فوری حل کی ہدایتمکہ، جدہ اور طائف کے لیے حوثی حملوں کا انتباہ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیانیب کی کارروائی تیز، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا اثاثوں کا ریکارڈ طلبگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف جے یو آئی کا اصولی مؤقف، اسلم غوری کا جمہوریت دفن کرنے کا الزامخیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئےبلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ سینیٹ انتخابات تک موخرپاکستان کا خلیل زاد کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کرنے کا اعلانوزیر خزانہ اورنگزیب: کھپت پر مبنی ترقی کی طرف واپسی سے بحالی چار پانچ سال پیچھے جائے گیافغان طالبان حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات کرے: وزارتِ اطلاعاتگورنر راج کے باوجود جنید اکبر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر برقرار، تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور چیمبر کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور چیمبر کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات
تصویر: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہفتے کے روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، صنعت و تجارت کو درپیش مسائل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ترقی اور استحکام میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے۔ ان کے مطابق حکومت نجی شعبے کے تعاون سے معاشی سرگرمیاں بڑھانے اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ملاقات میں صنعت و تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور تجارتی سرگرمیوں کی توسیع کے لیے حکومت اور کاروباری طبقے کے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

وفد نے کاروباری طبقے کو درپیش مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ارکان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست اقدامات کو سراہا۔ بات چیت کے دوران شہباز شریف کے لاہور چیمبر کے صدر رہنے کے دور اور چیمبر کے لیے ان کی خدمات کا بھی ذکر ہوا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔

وفد میں میاں مصباح الرحمٰن، فاروق افتخار، شیخ محمد آصف، شہزاد ملک، الماس حیدر، شاہد حسن شیخ، عبدالباسط، میاں طارق مصباح، کاشف انور شیخ اور میاں خالد مصباح شامل تھے۔