رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیاں طاقت نہیں، بے بسی کی علامت ہیں: ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان چین پہنچ گئےعمران خان کو تنہا نہ چھوڑنے کا اعلان، بامعنی مذاکرات کے لیے غیر مشروط آمادگی: محمود خان اچکزئیاستنبول: 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، ایران پر فوجی کارروائی کی مخالفت اور ہرمز کھولنے کا مطالبہاسحاق ڈار آر فور اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئےبلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، ترقیاتی معلومات تک عوام کی رسائی ضروری: سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی مسلسل تیسرے روز کھلی کچہری، مسائل کے فوری حل کی ہدایتمکہ، جدہ اور طائف کے لیے حوثی حملوں کا انتباہ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیانیب کی کارروائی تیز، سہیل آفریدی ریڈار پر، سابق وزرا کا اثاثوں کا ریکارڈ طلبگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف جے یو آئی کا اصولی مؤقف، اسلم غوری کا جمہوریت دفن کرنے کا الزامخیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئے

ایران پر ممکنہ حملہ: امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر بنکر بسٹر بم لوڈ کیے جانے کا انکشاف

ایران پر ممکنہ حملہ: امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر بنکر بسٹر بم لوڈ کیے جانے کا انکشاف
فائل فوٹو: امریکی طیارہ بردار بحری جہاز — تصویر: بشکریہ aljazeera.com

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کے مڈٹرم انتخابات سے قبل کوئی فوجی کارروائی نہ کرنے کی واضح پالیسی کے باوجود امریکا نے ایران پر بڑی بمباری کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بحیرہ عرب میں تعینات طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر بڑے پیمانے پر اسلحہ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جہاز کا عملہ بڑی تعداد میں اسٹینڈ آف لینڈ اٹیک میزائل اور بنکر بسٹر بم جہاز پر چڑھا رہا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹر شیلبی ہولیڈے نے طیارہ بردار جہاز کے نایاب دورے کے دوران گولہ بارود کے ڈبوں کے بڑے ڈھیر اپنی آنکھوں سے دیکھے۔

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ فوج ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائی کے لیے خود کو پوزیشن کر رہی ہے۔

اخبار کے مطابق لوڈ کیے جانے والے ہتھیار خاص طور پر ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیبات اور مضبوط فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لیے موزوں ہیں۔ بنکر بسٹر بم کئی میٹر موٹی کنکریٹ اور چٹانوں کو چیر کر اندر تباہی مچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیج میں کشیدگی عروج پر ہے۔ حوثی ریاض پر میزائل داغ رہے ہیں اور آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا رہے ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس پہلے ہی ایران کی جانب سے امریکی اہلکاروں پر حملوں کے خطرے میں اضافے کی وارننگ جاری کر چکی ہے۔

موضوعات: